پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔فائل فوٹو
پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔فائل فوٹو

پاکستان کوآئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

دبئی:پاکستان کوآئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی، پاکستان 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے آئندہ عالمی ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے 2025کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر مبارکباد کی پوسٹ شیئر کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔

یہ عظیم خبر یقیناً لاکھوں پاکستانی شائقین، غیر ملکیوں اور عالمی شائقین کو عظیم ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش کرے گی اور دنیا کو ہماری مہمان نوازی کا نمونہ پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

یادرہے کہ 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔