لاہورکی سیشن عدالت کے باہر مخالفین نے باپ بیٹے پرقاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق اوربیٹا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لاہورکی سیشن عدالت میں مخالفین نے دو افراد پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی زد میں آنے والے باپ بیٹے ہیں جن کے خلاف کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے جبکہ دونوں عبوری ضمانت پر ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔