الحمد للہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے۔فائل فوٹو
الحمد للہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے۔فائل فوٹو

نکاح ہو چکا ہے ، دلہن الیکشن کمیشن کے حوالے کردی ۔  شبلی فراز

اسلام آباد:وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے کہا کہ اب نکاح ہو چکا ہے ، ہم نے دلہن الیکشن کمیشن کے حوالے کردی ۔

اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ  ای وی ایم  مستند قسم کا کیلکولیٹر ہے،اس میں انٹرنیٹ،وائی فائی اور نہ ہی بلیوٹوتھ کی ضرورت ہے،بلاول سمیت اپوزیشن کے لیے ای وی ایم سیاسی موت ہے، اپوزیشن والے اس مشین کا بٹن دبانے کو بھی گناہ سمجھتے ہیں۔ کہ اپوزیشن والے ای وی ایم کے قریب تک نہیں گئے۔

وفاقی وزیر نےمزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن قوانین کے مطابق بنائی ہے ، 2017سے2021تک الیکشن کمیشن نے صرف ایک تجربہ کیا، کس مشین کو رکھنا اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے،الیکشن کمیشن مزید بہتری لانا چاہتے ہیں تو وہ کر سکتے ہیں،روزانہ2ہزار مشینیں یہاں تیار ہو سکتی ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اسمبلی سے قانون پاس ہونے کے بعد اب الیکشن کمیشن کو اس پر کام کرنا ہوگا، ہم نئے دور کا راستہ نہیں روک سکتے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ووٹ ڈالنا انتہائی آسان ہے،اسٹیٹس کو کا حامی طبقہ تبدیلی کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر شبلی فراز ای وی ایم کے اخراجات سے متعلق بھی بتا چکے ہیں ، انہوں نے بتایا تھا کہ اس  ٹیکنالوجی کیلئے 150 ارب کی بات درست نہیں،اس پر تقریباً 45 ارب روپے کے قریب خرچہ ہو گا۔