سرگودھا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ملزمان نے مصطفیٰ اور آصف کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہو گئے

November 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پولیس کے مطابق خونریز واقعہ شاہ پور صدر کے نواحی علاقے ماچھی والا کے قریب پیش آیا، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے مصطفیٰ اور آصف کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور کرائم سین اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور قتل کی وجوہات اور محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او سرگودھا نے ایس ڈی پی او شاہ پور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔