عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی

لاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی

November 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

جیل ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو واپس اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔

وکلا کی ملاقات کل سہ پہر3بجے ہوگی، ذرائع کا دعویٰ

باوثوق ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک اور وکلاء کے درمیان ملاقات کل بدھ کو سہ پہر تین بجے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سینئر وکیل لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر شریک ہوں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکلاء کے درمیان ملاقات کا انتظام کریں گے۔