فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجگور۔ دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا جوان شہید

اسلام آباد:پنجگورکےسرحدی علاقےمیں دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران سرحد کے ساتھ واقع پنجگورکے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کی جانب سے ایسے حملوں کامقصد بلوچستان کے امن، استحکام اورترقی کو متاثر کرنا ہے، سیکیورٹی فورسز دشمن عناصرکی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔