شاہد خاقان عباسی نے ثاقب نثارکی آڈیو ٹیپ کا فرانزک کرانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیوٹیپ کا فرانزک کرانے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ آواز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی نہیں۔ اگرہم نےحلف نامہ یا آڈیوبنائی ہے توبالکل سزا دیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اگرحلف نامے میں کی گئی بات درست ہے تو ثاقب نثارکوسزا دیں۔ اگرغلط  ہے جسٹس رانا شمیم کو سزا ملنی چاہیے۔نوازشریف اورمریم نوازکوسازش کےتحت سزادی گئی ہے۔

ان کا کہنا  ہے کہ آڈیو میں اس وقت کا چیف جسٹس کہہ رہا ہے کہ انہیں حکم ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دلوانی ہے۔ سابق چیف جسٹس نے کس کو حکم دیا کچھ معلوم نہیں، اس آڈیو کی فرانزک جانچ ہونی چاہیے ہمیں انصاف چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ عدالتوں میں معاملات آئین کے مطابق ہونے چاہئیں سفارشات پرنہیں۔ ملک میں عدل کے نظام کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔