اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے سیٹ خالی ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن خالی نشست پر30 روز میں انتخاب کرانے کا پابند ہے۔
واضح رہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کیلیے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سینیٹ ایوب آفریدی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کیا تھا جسے آج قبول کرلیا گیا۔
استعفیٰ دینے کے بعد ایوب آفریدی نے کہا کہ سینیٹر کی سیٹ عمران خان کی امانت تھی ، مجھے کوئی اور عہدہ نہ بھی دیا جائے تو بھی میں پارٹی اور عمران خان کا وفادار رکن تھا اور رہوں گا۔