پاکستان رینجرز سندھ کے زیر اہتمام لیپروسی اسپتال منگھو پیر میں سہولیات کے حوالے سے رینجرز کے افسران نے سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی ڈاکٹر عبدالحمید جمانی اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات مہیاکرنے کے لیے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور مریضوں کو صاف پانی کے لیے آراو پلانٹ لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بلوچ کمیونٹی اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مریضوں اور غریب افراد کو مفت کھانا فراہم کرنے کے لیے اسپتال کے قریب فو ڈپوائنٹ بنانے کا اعادہ بھی کیاگیا ہے۔