اسلام آباد:وفاقی وزیراعظم سواتی اور فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا ، الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزرا کی معافی قبول کرلی ۔
الیکشن کمیشن پرالزامات کے معاملے پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ممبر سندھ نثار درانی نے وفاقی وزیر سے استفسارکیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں ، پیش کیوں نہیں ہوتے، آپ پر زیادہ ذمے داری ہے ۔
اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ الیکشن کمیشن کا احترام کیا،الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ۔ ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہی ہیں،انہیں برا بھلا کہنا درست نہیں ۔