پشاور:تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں دوبارہ گنتی کے بعد الیکشن کا نتیجہ تبدیل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں دوبارہ گنتی کے بعد تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہوگیا جس کے بعد جے یوآئی کے امیدوارکو کامیابی مل گئی۔
تحصیل بیٹنی میں جمعیت علمائے اسلام کے مولانا انور بادشاہ 1021 ووٹ لے کر تحصیل چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔تحصیل میں الیکشن کے بعد امیدواروں کے حامیوں کے احتجاج پر ریٹرننگ آفیسر نے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں جے یو آئی نے واضح کامیابی حاصل کی جس میں اسے چیئرمین کی17 اور میئر کی 3 نشستیں ملیں جب کہ ایک بھی میئر شپ پی ٹی آئی کے حصے میں نہ آئی۔