اطلاع دینے والے شخص کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔۔فائل فوٹو
اطلاع دینے والے شخص کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔۔فائل فوٹو

عسکری پارک دو ہفتوں میں کے ایم سی کے حوالے کرنے کا حکم

کراچی:سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں عسکری پارک  سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے  عسکری پارک دو ہفتوں میں کے ایم سی کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے عسکری پارک  کی اراضی کے کیس میں پارک ایڈمنسٹریٹرعدالت پیش ہوئے، وکیل کورفائیو نے عدالت کو بتایا کہ 2005 میں معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت 99 سال کی لیز ہوئی ہے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری دفاع نےجو رپورٹ واپس لی وہ آپ دوبارہ پیش کر رہے ہیں ۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگ ملک کیلیے جانیں بھی دے رہے ہیں ہم آپ کی قدر کرتے ہیں  لیکن ہم آپ کو حکم دے رہے ہیں کہ جس کی زمین ہے اسے واپس کر دیں ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ آپ کو اس لیے پارک دیا تھا کہ کوئی اور قبضہ نہ کر لے ، پاکستان کی حفاظت کا کہا تھا،آپ کے ہوتے ہوئے 38 دکانیں بنی ہوئی ہیں ، خود آپ نے تسلیم کیا کہ  شادی ہال چل رہا ہے ، وہاں جھولے چل رہے ہیں ، بچے گرکر مر رہے ہیں ،ایسے جھولے لگائے ہیں وہاں ؟۔

عدالت نے دو ہفتوں میں پارک واپس کرنے کا حکم دیا ۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ جھولے وغیرہ کے ایم سی اپنے لگائے ،ان کے واپس کر دیں ,کے ایم سی  شادی ہال اور دکانیں بھی مسمار کرائے  ۔