سندھ میں متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف آج کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔فائل فوٹو
سندھ میں متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف آج کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی کا احتجاجی دھرنا دسویں روز بھی جاری

کراچی:سندھ میں متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر جماعتِ اسلامی کا احتجاجی دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔

بارش اورشدید سردی کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکنان دن رات دھرنے میں موجود ہیں جو مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک سندھ بلدیاتی قانون تبدیل نہیں کیا جاتا دھرنا جاری رہے گا۔

جماعتِ اسلامی کے ترجمان کے مطابق سندھ میں متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف آج کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔

جماعتِ اسلامی کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ آج احتجاجی دھرنے میں نائب امیرِجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ بھی شرکت کریں گے۔