گرین بس کا ٹکٹ 55 روپے رکھا گیا ہے۔فائل فوٹو
گرین بس کا ٹکٹ 55 روپے رکھا گیا ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں گرین لائن بس چل پڑی

کراچی میں گرین لائن بس سروس مکمل استعداد کے ساتھ چل پڑی ،آج پہلے روز شہری بسوں میں سفر کرتے ہوئے خوب خوش نظرآئے ،بس کا روٹ سرجانی سے نمائش چورنگی تک ہے ۔

نجی ٹی وی  کےمطابق گرین لائن بس سروس کی بسیں صبح 7 بجے سے رات  10 تک چلیں گی جبکہ مقررہ روٹ پر 22 سٹیشن ہوں گے جن پر 80 بسیں دوڑیں گی ۔

بس ہر پانچ منٹ کے بعد اسٹیشن پر آئے گی جبکہ حکومتی منصوبے کے مطابق مستقبل میں مزید بسوں کا اضافہ کرکے بس کے آنے کے وقفے کومزید کم کیا جائے گا ۔ گرین بس کا ٹکٹ 55 روپے رکھا گیا ہے جبکہ  روزانہ سفر کرنے والوں کیلیے کارڈ کی سہولت بھی میسر ہے ۔

گرین بس میں معذور افراد کیلئے بھی سیٹیں مختص کی گئی ہیں ، ایک بس میں بیک وقت 150 مسافر سفر کر سکتے ہیں ۔ ہر سٹیشن پٌر رکنے سے قبل بس کے اندر موجود سکرین پر سٹیشن کا نام آئے گا جس سے مسافر سٹیشوں سے آگاہ رہتے ہوئے آسانی سے اتر سکیں گے ۔

واضح رہے کہ کراچی کیلئے پہلے ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سن بنیاد 2016 میں رکھا گیا  جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ دورہ کراچی کے دوران کیا ۔