تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اکاؤنٹ پر ٹرمپ کی ہلاکت پر مبنی کارٹون ویڈیو دکھائے جانے پرٹویٹرنے اکاؤنٹ کو بین کردیا ہے۔
ایرانی نشریاتی ادارے ایران انٹرنیشنل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کا منظرکارٹون ویڈیو میں پیش کیے جانے پر ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے۔ خامنہ ای سائٹ ان اکاؤنٹس میں سے ایک ہے جسے سپریم لیڈر کا دفتر براہِ راست کنٹرول کرتا ہے۔
ٹوئٹر کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اکاؤنٹ کوٹوئٹر کی بین پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر بین کیا گیا ہے تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔ٹویٹرپرکارٹون ویڈیو کی سُرخی کچھ یوں تھی، ‘revenge is definite’ (انتقام یقینی ہے)۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک ایرانی جنگی گاڑی گالف کھیلتے آدمی کی جانب بڑھ رہی ہیں جو کہ ٹرمپ سے مشابہہ ہے۔ قریب آنے پر گاڑی اپنے اوپر نصب کردہ ایک مشین کا رُخ اس آدمی کی جانب کردیتی ہے جس پراوپڑ ڈرون بھی اُس آدمی پر اپنا ہدف متعین کرلیتا ہے۔ویڈیو قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ کے طورپر بنائی گئی تھی اور خامنہ ای سائٹ کے اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی تھی۔