کراچی میں رواں ہفتے شدید سردی کی پیشگوئی

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں رواں ہفتے شدید سردی کی پیشگوئی کر دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات  کی جانب سے کہا گیا کہ رواں ہفتے سردی کی شدت بڑھے گی ، 22 اور 23 جنوری سے درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں بھی جا سکتا ہے ۔ شہر قائد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں فی الحال بارش کا امکان نہیں البتہ 21 اور 22 جنوری کو سکھر اور لاڑکانہ میں ابر کرم برس سکتا ہے ۔