اسلام آباد: ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ ہزار472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپرشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسزکی شرح 9.48 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 8 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ پاکستان میں اب تک کورونا سے 13 لاکھ 38 ہزار 993 افراد متاثر ہوئے جبکہ 29 ہزار37 جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں پانچ لاکھ 9 ہزار 308 ، پنجاب میں چار لاکھ 55 ہزار499، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار557 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار619 ، بلوچستان میں 33 ہزار 744 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 811 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔