ملزم  صادق سے جعلی پروٹیکٹر، جعلی پاسپورٹ ویزہ برآمد(فائل فوٹو)
ملزم  صادق سے جعلی پروٹیکٹر، جعلی پاسپورٹ ویزا برآمد(فائل فوٹو)

نسلہ ٹاورکیس۔سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکریٹری کا جسمانی ریمانڈ

کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں سندھی مسلم کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکریٹری نوید بشیر کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو نسلہ ٹاور کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ پولیس نے سندھی مسلم کوآپریٹیو سوسائٹی کے گرفتار سابق اعزازی سیکریٹری نوید بشیرکو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ سوسائٹی اور دیگر اداروں کی ملی بھگت سے سروس روڈ پر قبضہ کرایا گیا۔ ملزم نوید بشیر سے اہم معلومات اور دستاویزات ملنے کا امکان ہے۔ تفتیشی افسرنے استدعا کی ملزم سے تفتیش کیلیے ریمانڈ دیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم کو21 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسرکو آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔