لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف اقدامات کا حکم دیا ۔تحقیقاتی ٹیم نے آئندہ حادثات سے بچنے کیلیے وزیراعلیٰ کو سفارشات پیش کی تھیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مری میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قیام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی، یاد رہے کہ مری کو’ کوہسار‘ ضلع کا نام دینے کی تجویز دی گئی تھی۔صوبائی حکومت نے مری سے کئی پولیس افسروں کے تبادلے بھی کردیے اور اے ایس پی ٹیکسلا محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی اومری کااضافی چارج دے دیاگیا۔