مشکوک کرونا رپورٹ۔ چغتائی لیب پر1 لاکھ روپے جرمانہ
تحقیقات میں چغتائی لیب کی غفلت ثابت ہوئی اور لیب میں تربیت یافتہ اورٹیکنیکل اسٹاف کی بھی کمی ہے۔
January 26, 2022 · شہر گزشت
کراچی کی چغتائی لیب پر مشکوک کرونا وائرس رپورٹ کے نتیجے کے باعث ہیلتھ کیئر کمیشن نے 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ۔
سندھ ہائی کورٹ میں چغتائی لیب کی غلط کرونا رپورٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ہیلتھ کیئر کمیشن نےعدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ چغتائی لیب کے مشکوک رزلٹ پر1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔