اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ ہمارے کچھ ساتھی آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلیے جا رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ میں وزیر اعظم سے ملنے نہیں جا رہا ، میں نے معذرت کر لی ہے ، موجودہ صورتحال میں پہلے ساتھیوں سے مشاورت کرینگے ، ہم خیال دوستوں سے مشاورت کے بعد اگلہ لائحہ عمل طے کریں گے ۔
میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا مرحلہ آئے گا تو پھر دیکھیں گے ، چوہدری پرویز الٰہی بہتر امیدوار ہے ، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرنا چاہیے ۔