مخدوم احمد محمود کوگورنر پنجاب نامزد کردیا گیا
قمر زمان کائرہ کا نام بھی لیا جارہا تھا۔مخدوم احمد محمود زیادہ فیورٹ قرار پائے
April 15, 2022 · قومی
پارٹی قیادت نے مخدوم احمد محمود کو آگاہ کردیا۔فائل فوٹو
لاہور:گورنر پنجاب کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار کا نام سامنے آگیا ہے اور پارٹی نے مخدوم احمد محمود کو نامزد کردیا۔
ذرائع نے بتا یا کہ پارٹی قیادت نے اس سلسلے میں مخدوم احمد محمود کو آگاہ کردیا ہے، وہ اس سے قبل بھی گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔ قمر زمان کا ئرہ کا نام بھی لیا جارہا تھا لیکن مخدوم احمد محمود زیادہ فیورٹ قرار پائے ہیں۔