اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

عمران خان کے پاس گھڑی اور ہار خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے

لاہور:وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کی طرف سے تحائف دبئی میں بیچے جانے کا دعویٰ کیا جس کی فواد چوہدری نے بھی تصدیق کردی اوراب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مزید سوالات اٹھادیے۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہناتھاکہ "عمران خان نے گھڑی اورہار پہلے خریدے،پھر بیچ دیےاصل کہانی نہیں۔عمران نے وہ گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدےاور کتنے میں بازار میں بیچ دیے،بتایا جائے؟ اور وہ تحائف خریدنے کے لیے اس کے پاس پیسے کہاں سے آئے ؟ اصل سوال ہے کیونکہ وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ کوئی ذریعہ آمدن نہیں”۔