اب عمران خان گھر بیٹھیں گے اور ملک کو ترقی کرتا دیکھ کر جلیں گے۔فائل فوٹو
اب عمران خان گھر بیٹھیں گے اور ملک کو ترقی کرتا دیکھ کر جلیں گے۔فائل فوٹو

یہ کیسا بازو ٹوٹا تھا جو دو منٹ میں جڑ گیا۔رانا مشہود

اسلام آباد:مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما رانا مشہود نے پرویزالہٰی پرتشدد کی تردیدکرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ یہ کیسا بازو ٹوٹا تھا جو دو منٹ میں جڑ گیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے پرویز الہٰی پر ذاتی غنڈوں کی مدد سے اسمبلی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو نکال لی ہے، جو جو آیا ہے اس کے خلاف ایکشن ہوگا، پی ٹی آئی نے قوم کو بدتمیزی سکھائی ہے، اسمبلی کے گرد تاریں لگا کر نو گو ایریا بنا دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم سے بلوچستان کی حکومت لی گئی، سینیٹ کا الیکشن لیا گیا، ہم ہمیشہ اداروں کومضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی میں جو ہوا وہ جمہوریت کے لیے بدترین دھبہ ہے، کل پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے۔