قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرکا فیصلہ ہوگیا

زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے،کل جمع کرائیں گے۔

               
April 18, 2022 · قومی
جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلیے نامزد کردیا۔فائل فوٹو

جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلیے نامزد کردیا۔فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ ہوگیا،زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر شپ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو مل گئی، جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلیے نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے، وہ کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔