پرویز الہٰی کا چہرہ دیکھنے والا تھا جیسے کوئی لٹ گیا ہو،فائل فوٹو
پرویز الہٰی کا چہرہ دیکھنے والا تھا جیسے کوئی لٹ گیا ہو،فائل فوٹو

ذہنی مریض ریاست مدینہ بھول گیا، نواں چورن بیچ رہا ہے۔خواجہ آصف

اسلام آباد:خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان چورمچائے شورکے مصداق عمل کر رہا ہے، کپتان پچ پرلیٹ گیا، کہتا ہے مجھے رات کو عدالت لگا کر نکالا گیا۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جلد الیکشن کی تجویز دی کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے جتنا جلد ہو ہمیں عوام کے پاس جانا چاہیے اور نیا میندیٹ لینا چاہیے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کے روز کا ایجنڈا بحال کیا جائے، کل ارکان نجی کارروائی کا ایجنڈا چلانا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کل ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ارکان کاغذات نامزدگی لیں گے، پرسوں ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوگا، ویسے بھی ایجنڈے پر کوئی زیادہ کام نہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ جب آوازیں سلب کرلی جاتی ہیں تو آتش فشاں پھٹتا ہے، ملک کو تین سال میں مہنگائی کی آگ میں چھوڑ کر گئے ہیں، عمران خان ملک کو دیوالیہ کرچکا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اپنے حواریوں کے کھربوں روپے بنا لیے ہیں، ملک کنگال کر دیا ہے، عمران خان کا اقتدار نہیں رہا تو ہر چیز داؤ پر لگا دی، توشہ خانہ میں جمع تحفے پیسے لے کر بازاروں میں فروخت کیے، خود ساختہ صادق و امین نے دھجیاں بکھیر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں غداری کا الزام دینے والے نے خود اسرائیل و بھارت سے فنڈنگ لی، اب تو حد ہوگئی ہے کہ صحافیوں کے گھروں پر حملوں کا پروگرام بنایا گیا، بعید نہیں کہ یہ کہیں دیگر لوگوں کے گھروں تک پہنچ کر ملک کو سول وار کی جانب نہ دھکیل دیں۔

خواجہ آصف کاکہنا تھاکہ کپتان نے پہلی تقریر میں عدالت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، احتجاج کرنا ان کا حق ہے، ہونا بھی چاہیے، عوام سے رجوع کریں۔

لیگی ہنما نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں مہنگائی اور امن و امان کو انہوں نے کہاں تک پہنچایا، اوورسیز پاکستانیوں تک نفرت کا یہ سلسلہ پہنچ چکا ہے جو خطرناک ترین ہے۔

خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ آئین اور قانون کی قدر کریں، ایسے بیج نہ بوئیں جن کی فصل ہمیں کاٹنا پڑے، ایک شخص سو فیصد فراڈیہ ہے، اسے 2018 میں اقتدار میں لایا گیا، اس نے ایوان میں آنا مناسب نہیں سمجھا، منتخب نمائندوں کا سامنا کرنا مناسب نہیں سمجھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تشدد کی ترغیب نہیں دیں گے، تشدد کا جواب تشدد سے نہیں دیں گے، پرویزالہٰی کے گھرگیا تھا، پرویز الہی نے دعائے خیرکرائی تھی، اب کیا ہوا، رو رہے ہیں، خجل ہو رہے ہیں۔ پائیوڈین لگائی ہے،ماسک لگایا ہوا ہے، پتہ نہیں آکسیجن کہاں سے آ رہی ہے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ نیا وزیراعظم کسی کو فون کرکے نہیں کہتا کہ کیس بنا دو، ذہنی بیمار شخص پونے چارسال وزیراعظم رہا ہے، ریاست مدینہ بھول گیا، نواں چورن بیچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی اسٹوری سنیں گے تو کانوں کوہاتھ میں لگائیں گے، ہم بڑے نازک دور سے گزر رہے ہیں،ذمہ داری کامظاہرہ کرنا ہوگا کہ حالات بگڑ نہ جائیں۔