بجلی مزید 3روپے 15پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد:بجلی صارفین کیلئے بری خبر، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 3روپے 15پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائرکردی گئی۔

نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق فیصلہ 27اپریل کو کرے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے ابھی چند روز قبل بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جو حکومتی منتقلی کے بعد بجلی صارفین کیلیے پہلا جھٹکا تھا۔ یہ اضافہ اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا، سی پی پی اے-جی نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔