سابق وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔فائل فوٹو
سابق وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔فائل فوٹو

حمزہ شہبازکی درخواست سماعت کیلیے مقرر

لاہور:نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف سے انکار پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ، عدالت نےحمزہ شہبازکی درخواست سماعت کیلیے مقررکردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی درخواست پر جمعرات کو سماعت کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ کی جانب سے اعظم نذیرتارڑ اورعطا اللہ تارڑ نے آئینی درخواست جمع کرائی ، درخواست میں گورنر پنجاب اورچیف سیکریٹری پنجاب کوفریق بنایا گیا ہے، درخواست میں حمزہ شہباز کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ 16 اپریل کو197 ووٹ لیکر قائد ایوان منتخب ہو چکا ہوں ۔

قانون کے مطابق گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لینا تھا مگرگورنرنے حلف لینے سے انکار کر کے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں اورآئین کی خلاف ورزی کی ۔عدالت گورنر پنجاب کو حلف لینے کے احکامات جاری کرے۔