لندن:پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرے گا .
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف سے ملاقات کیلیے پاکستان پیپلز پارٹی نے رابطہ کیا تھا ، ملاقات کیلیے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لندن پہنچ چکے ہیں اوران کا وفد آج ملاقات کیلیے پہنچے گا۔ وفد میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سید خورشید شاہ ، سید نوید قمر، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ شامل ہونگے ۔