درخواست بابر اعوان اور علی بخاری کے ذریعے عدالت میں دائر کی گئی
درخواست بابر اعوان اور علی بخاری کے ذریعے عدالت میں دائر کی گئی

عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

اسلام ٓٓباد:وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دیدیا جس پر وزارت داخلہ نے ہنگامی مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان جہاں بھی جائیں، ان کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کوموثر اقدامات کی ہدایت دی  جس پر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکریٹریز داخلہ کو ہنگامی خط لکھا جس میں عمران خان کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا گیا ، وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، مراسلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے جلسوں میں سیکیورٹی سے متعلق غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔