تفصیلی فیصلہ اورنوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔فائل فوٹو
تفصیلی فیصلہ اورنوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔فائل فوٹو

محکمہ بجلی کے ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم

اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کردی ، سیکریٹری توانائی کی جانب سے مفت یونٹس بند کرنے پراعتراض کیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس سیکریٹری توانائی نے کہا کہ اگرملازمین کے مفت یونٹس بند کردیے گئے تو بے چینی پھیل جائے گی ، جتنےملازمین کومفت یونٹ ملتےہیں وہ ان کی تنخواہ میں ڈال دیےجائیں۔ جس پرچیئرمین نورعالم خان نے کہا کہ  ملازمین کومفت ملنے والے یونٹس کی رقم ان کی تنخواہ میں ڈال دی جائے۔ملازمین کےبچوں کونوکریوں میں ترجیح دی جائے۔

بعد ازاں  پی اےسی نےمحکمہ بجلی کےتمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کر کے یونٹس تنخواہ میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔