وزیراعظم نے اتحادیوں کو مدعو کرلیا

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔پیر کو عشائیہ دیں گے۔

June 26, 2022 · قومی
وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کا دورہ

وزیراعظم نے معاشی صورتحال پر مشاورت کے لیے اتحادیوں کو مدعو کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم حکومت کی اتحادی جماعتوں سے ‏معاشی چیلنجز سے نمٹنے پر مشاورت سمیت مہنگائی کے خاتمے کیلیے ارکان اسمبلی سے تجاویز لیں گے۔شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان قومی اسمبلی کو پیرکو عشائیہ پر مدعو کیا گیا ہے۔