لاہور: 17 جولائی کو پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن بھی سرگرم ہو گئی، جماعت کی نائب صدر مریم نواز نے مختلف حلقوں میں کنونشز کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہاں لیگی امیدروں کی پوزیشن کمزور ہوگی وہاں کے سٹیک ہولڈرز سے مریم نواز ملاقاتیں کریں گی، مریم نواز نے لیگی قائد نوا شریف کی ہداہت کے مطابق ضمنی الیکشن کے مختلف حلقوں میں جائینگی۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیل قائم کر دیا، لاہور سمیت مختلف حلقوں میں سینئر رہنماوں کو ڈیوٹیز سونپ دی گئیں، حمزہ شہباز ضمنی الیکشن کو خود مانیٹر کریں گئے۔