لسبیلہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اپنی جان پر کھیل کر جلتا ہوا ٹینکر آبادی سے دور لے والے بہادر ڈرائیور فیصل بلوچ نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے فیصل بلوچ کو بہترین کارنامے کے اعتراف میں 5 لاکھ روپے کا چیک دیا اور سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا۔
میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے شکار آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لے جا کر بہت سے قیمتی جانوں کو بچانا قابل تعریف عمل ہے ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔