لسبیلہ :حب،وندر،اوتھل اور بیلہ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش جاری ہے جس سے مختلف نشینی علاقے زیر آب آگئے۔جبکہ مختلف واقعات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
جام کالونی زیر تعمیر گھر چھت گرنے سے 14 سالہ عبدالرسول ولد فیض محمد جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا واقعہ حب انڈسٹریل نظر چورنگی ایریا میں پیش آیا ۔جہاں کمپنی کی دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا
جبکہ بیلہ سٹی کی حدود میں ویگو کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کے ورثاء کے حوالے کر دی۔