گال ٹیسٹ میں پاکستانی جیت کو فتح سے ہمکنار کرنے والے عبداللہ شفیق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا،عبداللہ شفیق نے کہا کہ اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔
گال ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے عبداللہ شفیق نے کہا کہ الحمد اللہ میں نے اچھی بلے بازی کی ، ہماری صرف ایک ہی حکمت عملی تھی کہ کامیابی سے ہدف کو حاصل کرنا ہے اور ہم نے کیا۔
خیال رہے کہ گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عبدا للہ شفیق نے 13 رنز بنائے مگر دوسرے اننگز میں 333 رنز کے ہدف کے تعاقب کیلیے میدان میں اترنے والے عبداللہ شفیق اوپنر آئے اورناقابل شکست رہے ،عبداللہ شفیق نے 524 منٹ تک کریز پر رہ کر 408 گیندیں کھیلیں ، ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 160 رنز بنا کر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔