دبئی:آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت سے تیسری پوزیشن چھین لی۔
سری لنکا سے گال ٹیسٹ جیتنے کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔پاکستان نے سری لنکا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔
قومی ٹیم کی ہار جیت کی شرح 58.33 ہوگئی۔ سری لنکا سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی صورت میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوجائے گی۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2022 میں پاکستان کی انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز بھی شیڈول ہیں۔ دونوں ٹیموں سے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں جنوبی افریقہ سرفہرست ہے۔آسٹریلیا کا دوسرا، بھارت کا چوتھا، ویسٹ انڈیزکا پانچواں نمبر ہے۔ سری لنکا چھٹے، انگلینڈ ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں اوربنگلہ دیش نویں نمبر پرہے۔