گزشتہ 24 گھنٹوں سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں موسلا دھار بارش خطرہ ٹل گیا ، محکمہ موسمیات

 کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں پیر تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کردی تاہم موسلادھار بارش کا امکان نہیں۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں بھاری اسپلیز کا سبب بننے والے مون سون سسٹم کے زیر اثر شہر میں موسلادھار بارشوں کے امکانات معدوم ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آج جمعہ 19 اگست سے 22 اگست تک مطلع جذوی/مکمل ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں موسلا دھار بارش 20 اگست کی صبح تک جاری رہنے کی توقع ہے۔