اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کی بطور گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔وہ اس سے قبل مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر تھے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11، اے، ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
واضح رہے کہ رضا باقر کی مئی 2022 میں مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی جس کے بعد مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔