عمران خان کی گوالمنڈی آمد سے قبل تمام دکانیں بند

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آمد سے قبل تمام دکانیں بند کرا دی گئیں ۔

تایا ہے کہ پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گوالمنڈی میں آمد سے قبل تمام دکانیں بند کرا دی ہیں۔

گوالمنڈی میں پولیس کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں کہ تمام دکانیں بند کردی جائیں۔

 اعلان کرنے والی پولیس ٹیم دکانداروں کو خبردار کر رہی ہے کہ اگردکانیں کھلی ہوئی نظر آئیں تو پرچہ کریں گے تاہم اس ضمن میں مقامی انتظامیہ اور پولیس کا مؤقف سامنے نہیں آسکا۔