علاقہ مکینوں نے ملبہ ہٹا کر تینوں بچوں کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کیں۔فائل فوٹو
علاقہ مکینوں نے ملبہ ہٹا کر تینوں بچوں کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کیں۔فائل فوٹو

لاڑکانہ۔ مکان کی چھت گرنے سے3بچے جاں بحق

لاڑکانہ میں بارشوں سے ایک اور مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صرف چھتیں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاڑکانہ میں مسلسل بارشوں کے سبب چھتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، حالیہ واقعہ گیریلو ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے تین بچے دو بھائی اور ایک بہن جاں بحق ہوگئے۔ ان 13 سالہ کاشف شاہ، 9 سالہ احتشام شاہ اور7 سالہ بہن بسمہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے ملبہ ہٹا کر تینوں بچوں کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کیں، بارشوں سے چھتیں گرنے کے واقعات میں جاں حق ہونے والوں افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔