فائل فوٹو
فائل فوٹو

این اے 245 ضمنی الیکشن ۔ پولنگ کا وقت ختم۔گنتی شروع

کراچی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔

این اے 245 میں ضمنی انتخاب کے میدان میں 17 امیدوار مدمقابل ہوئے۔ پی ٹی آئی نے محمود مولوی اور ایم کیو ایم نے معید انور کو میدان میں اُتارا جبکہ ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا اور پی ایس پی کی جانب سے سید حفیظ الدین مقابلے میں شامل ہوئے۔ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) نے ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کے ڈاکٹرعامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پرہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔