اسلام آبا:قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 764 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس سے ملک بھر میں 416 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.48 فیصد رہی جبکہ مہلک وائرس سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر 152 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos