نیب سے بھی سوال پوچھیں گے مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر کیس کیوں بند کیا۔فائل فوٹو
نیب سے بھی سوال پوچھیں گے مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر کیس کیوں بند کیا۔فائل فوٹو

عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔محسن شاہ نواز رانجھا

رہنما مسلم لیگ (ن )محسن شاہ نواز رانجھا نے بتایا ہے کہ عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

محسن شاہ نواز رانجھا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تحائف لیکر چھپانے کی کوشش کرتے رہے اور توشہ خانے کی کراکری گھر لے گئے، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ عمران خان صرف ڈائری لے کر گئے، اس ڈائری میں سارا حساب کتاب ہے، توشہ خانہ کے سامان کی کم قیمت لگائی گئی، اب یہ معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 3500 روپے کا ٹی سیٹ کہاں سے ملتا ہے، 25 کروڑ کی گھڑی کی قیمت بہت کم لگائی گئی، فارن فنڈنگ فیصلے کے مطابق عمران خان کا سرٹیفکیٹ ٹھیک نہیں ہے، الیکشن قوانین کے مطابق پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہیں ملنا چاہیے۔

محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ نیب سے بھی سوال پوچھیں گے مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر کیس کیوں بند کیا اور چیئرمین نیب پرکونسا دباؤ تھا، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے، انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔