شیری رحمان نے ماحولیاتی تباہ کاریوں پر متاثر کن دلائل دیے۔فائل فوٹو
شیری رحمان نے ماحولیاتی تباہ کاریوں پر متاثر کن دلائل دیے۔فائل فوٹو

عمران خان ملک جام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔شیری رحمان

کراچی:وفاقی وزیر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان ملک جام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جبکہ وہ گرفتاری کے ڈر سے چھپ بھی رہے ہیں ۔

شیری رحمان نے کہا کہ  ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دینے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ  کا نوٹس لینا خوش آئند ہے ، ججز اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کی روش قابل تشویش ہے، دھمکیوں کے معاملےکو سنجیدہ نہ لیا گیا تو یہ روایت بن جائے گی،  ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، بےنظیر نے عدالتوں کا سامنا کیا لیکن ججز کو دھمکی نہیں دی۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آصف علی زرداری کا مہینوں ریمانڈ دیا جاتا تھا،یہ دو دن کے ریمانڈ پر جج کو دھمکی دے رہے ہیں ، عمران خان عدالتوں اور ادراوں کے لاڈلے رہے وہ خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں۔