فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

وزیراعظم شہبازشریف دوحہ پہنچ گئے

دوحہ ؛ وزیراعظم شہبازشریف قطرکے 2روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے، جہاں وہ امیر قطراورقطرکی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پردو روزہ سرکاری دورے پردوحہ پہنچ گئے۔

دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف احمد السلیطی نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے ارکان بھی موجود ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف امیرقطراور قطرکی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقات میں زراعت، قابل تجدید توانائی،ہوابازی، انفرااسٹرکچر،سیاحت اورلائف اسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔