کراچی:اوپن مارکیٹ میں ایک دن میں ڈالر6 روپے مہنگا ہو گیا۔
منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے بڑھ پر 217 روپے 66 پیسے ہوگئی تھی، بدھ کے روز بھی اس میں اضافہ دیکھا گیا ،انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے مہنگا ہوکر218 روپے 51 پیسے پر جاپہنچا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکو پرلگ گئے ہیں، گزشتہ روز ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 223 روپے ہوگیا تھا جب کہ بدھ کو اس کی قدر مزید6 روپے بڑھ کر 229 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔