عمران خان کل انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے

کل ہم عمران خان کی درخواست ضمانت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دائرکریں گے۔بابر اعوان

               
August 24, 2022 · قومی
اجلاس میں سیاسی صورتحال اورلانگ مارچ کی فائنل کال پرحتمی مشاورت ہوگی۔فائل فوٹو

اجلاس میں سیاسی صورتحال اورلانگ مارچ کی فائنل کال پرحتمی مشاورت ہوگی۔فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی کے قانونی مشیر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ ’کل ہم عمران خان کی درخواست ضمانت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دائرکریں گے۔ عمران خان خود جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جعلی مقدمہ ہے جس میں نہ کوئی دھماکہ ہوا نہ کوئی کلاشنکوف استعمال ہوئی۔ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف ملک کے بیانیے کو تباہ کر دیا ہے۔