نیو دہلی: بھارت کےشہر میں حیدرآؓباد میں توہین رسالت کے مرتکب بی جے پی رکن اسمبلی ملعون راجا سنگھ کو گرفتاری کے چند گھنٹے کے بعد ہی ضمانت پررہا کردیا گیا۔ بی جے پی رکن اسمبلی ملعون راجا سنگھ کو منگل کی صبح گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت نے میں راجا سنگھ کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس نے گرفتاری سے قبل ملزم کو سی آر پی سی کے تحت نوٹس جاری نہیں کیا۔ دوسری جانب بی جے پی نے راجا سنگھ کی رکنیت معطل کردی ہے اس کے باوجود ہندو انتہا پسند جماعت شاتم رسول کی کا استقبل ہیرو کی طرح کررہی ہے۔