طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد مستعفی

کابل: ذبیح اللہ مجاہد نے نائب وزیر اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نائب وزیر اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ طالبان حکومت کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد بدستور حکومت کے مرکزی ترجمان رہیں گے۔

 دوسری جانب افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور ان کی جگہ مولوی حیات اللہ مہاجر کو نائب وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔گزشتہ سال افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو نائب وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔